ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : پی ایس آئی تقرری میں بے قاعدگی کے تار شمالی کینرا سےبھی جُڑگئے - سیاسی رسوخ والے گنپتی بھٹ کو سی آئی ڈی نےلی تحویل

سرسی : پی ایس آئی تقرری میں بے قاعدگی کے تار شمالی کینرا سےبھی جُڑگئے - سیاسی رسوخ والے گنپتی بھٹ کو سی آئی ڈی نےلی تحویل

Wed, 13 Jul 2022 19:07:53    S.O. News Service

سرسی 13 / جولائی (ایس او نیوز)  پولیس سب انسپکٹر تقرری معاملہ میں ہوئی گڑبڑ اور بے قاعدگی  کے تار ضلع شمالی کینرا سے بھی جڑ گئے ہیں اور اب اس معاملہ  کی تحقیقات کر رہی سی آئی ڈی نے سداپور تعلقہ کے ہیرور سے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے گنپتی بی بھٹ کو   اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 کنڑا اخبار میں  شائع رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ گنپتی بھٹ اتوار کے دن بنگلورو سے اپنے شہر پہنچا تھا ۔ دوسرے دن بنگلورو سے آئی ہوئی سی آئی ڈی کی ٹیم نے یہاں پہنچ کر مقامی پولیس کے علم میں لائے بغیر ہی ملزم گنپتی بھٹ کو  اپنے ساتھ لے کر بنگلورو چلی گئی ۔ 

    سداپور میں نیلماوں سیوا سہکاری سنگھا کے صدر گنپتی بھٹ کے تعلق سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پولیس کے افسران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے یا پھر کسی کا ٹرانسفر رکوانے اور اسی مقام پر تعیناتی بحال رکھنے میں وہ بڑا سرگرم تھا ۔ 

    ایک طرف ایس پی سے لے کر ڈی جی تک کے منصب پر تعینات پولیس والوں کے ساتھ اس کے گہرے مراسم تھے اور ہفتہ میں تین چار دن باقاعدگی سے اس کی کار مقامی پولیس تھانے کے احاطہ میں پارک کی ہوئی نظر آتی تھی ۔ دوسری طرف کئی با اثر سیاست دانوں کے ساتھ بھی اس کے قریبی روابط تھے اور اسی اونچی پہنچ کے سہارے وہ پولیس والوں کی تقرری اور تبادلے میں اہم رول ادا کرتا تھا ۔ 

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ گنپتی نائک  کو اپنی تحویل میں لے کر بنگلور چلے جانے کی  خبر سے ضلع میں کئی پولیس افسران کے پسینے چھوٹنے لگے ہیں کہ  اگلی تحقیقات میں نہ جانے کہانی کیا موڑ اختیار کر لے ۔


Share: